ابنا: فیڈریكا موگريني نے نیویارک میں امریکہ کی غیر ملکی رابطہ کونسل میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ جولائی تک ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ایک جامع معاہدے کے امکان کے بارے میں پر امید ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس معاہدے کے بعد مشرق وسطی کے علاقے کے حالات بھی تبدیل ہو جائیں گے . اٹلی کی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران، مشرق وسطی میں بہت مثبت کردار ادا کر سکتا ہے .
واضح رہے کہ اٹلی کی وزیر خارجہ نے اپنے امریکہ کے دورے میں مختلف بین الاقوامی موضوعات ، یوکرین کے بحران ، ایران کے ایٹمی پروگرام ، ہندوستان میں گرفتار کئے گئے اٹلی کے دو بحری فوجیوں کے معاملے اور اسی طرح لیبیا میں سیاسی عدم استحکام کے بارے میں امریکی حکام سے مذاکرات کئے۔
........
/169